سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ،سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کےخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کےلئے ملتوی

کرا چی (نمائندہ عکس ) سندھ ہائی کورٹ نے سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کےخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سیلابی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی سیلاب آیا ہوا ہے اور ہم انتظامیہ کو یہ کام کرنے کا کہہ دیں؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی سیلاب آرہا ہے، دیکھیں گڈو بیراج اور سکھر بیراج میں کتنی کیوسک پانی ہے؟ لوگ سیلاب میں الجھے ہوئے ہیں اور پوری مشینری کو یہاں بلا لیں؟

وکیل درخواست گزارایڈووکیٹ رفیق کلہوڑو نے مقف اپنایا کہ اگر تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو سیلاب کے نقصانات بہت بڑھ جائیں گے۔ وکیل نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے 2010 کے سیلاب کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ سیلاب کے نقصانات سامنے آنے دیں پھر دیکھیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں