چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا سوسائٹیز کی زمین سے متعلق نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ

کراچی (نمائندہ عکس)کراچی میں مختلف سوسائٹیز میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے تنازع پر سندھ ہائیکورٹ نے سوسائٹیز کی زمین سے متعلق نیب سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف سوسائٹیز میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے تنازع پر عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ سوسائٹیز میں جب سے ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر ہوا ہے، سارے رفاعی پلاٹ بیچ دیے ہیں۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ سوسائٹیز میں رفاعی پلاٹس اور سڑکیں تک بیچ دی گئیں ہیں۔

نیب سوسائٹیز کی زمین سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سوسائٹیز کی زمین کے تنازعے نیب کو بھیج دینے چاہییں۔ نیب کئی سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ نیب نے کچھ پہلے بھی دو سوسائٹیز کے خلاف ریفرنسز دائر کیے ہیں۔

زمینوں کے تنازعات اور گھپلوں میں کئی ملزمان کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ کنیز فاطمہ سوسائٹی سے تحریری جواب طلب کرلیا جائے تو معاملہ کلیئر ہوجائے گا۔عدالت نے کنیز فاطمہ سوسائٹی کیس میں شمشاد قریشی ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں