سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلیے

کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے عامرلیاقت حسین کی نامناسب مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلیے ۔دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے کو کیوں نوٹس کیے جائیں، پہلے مطمئن کریں۔گرفتاری میں کیا خلاف قانون عمل ہوا یہ ثابت کریں۔گرفتاری کوچیلنج کرتے ہوئے دانیہ اور ان کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی جانے والی درخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر،

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت تفتیشی افسرعارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کیخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، گرفتاری کاعمل مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔دانیہ اور والدہ نے کیس میں تفتیشی افسرعارفہ سعید کیخلاف انکوائری کاحکم دینے کی دبھی استدعا کی ہے۔دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں