سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ،پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل اور ڈکیتی کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور

کراچی (نمائندہ عکس ) سندھ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل اور ڈکیتی کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم مولا بخش کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے تھانہ شیر شاہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی۔ واردات کے دوران پولیس پارٹی پہنچ گئی تھی۔ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔

پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی رحیم شاہ شہید اور رکشے میں سوار ریدہ شاہ جاں بحق ہوگئیں تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے راہ گیر شاہد زخمی ہوگیا تھا۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں