کراچی (عکس آن لائن ) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا، وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کیں، ہماری اولین ترجیح عوام کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے اور ایک سازش کے تحت ہماری خدمت کے جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک اہم اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا۔ سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کیں، وفاقی حکومت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کی مدد کرے۔
بلال بھٹو نے مزید کہا کہ لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے بھی وفاقی حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا۔چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے اور ایک سازش کے تحت ہماری خدمت کے جذبے کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔