مریم نواز

سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

کراچی(عکس آن لائن) سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری ، سندھ کی متعدداہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کےلیےتیارہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کےدورےکا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کےدورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئےعہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نےمریم نوازکے مجوزہ دورےسےقبل اجتماع کارکنان شروع کردیے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کےساتھ بھی سندھ کےحوالےسےرابطےکررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں