حلیم عادل شیخ

سندھ کا بھی وزیراعلی اب عمران خان کی مرضی سے ہوگا، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اب پنجاب نہیں سندھ کا بھی وزیر اعلی عمران خان کی مرضی سے ہوگا، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امپورٹڈ غداروں کے سیاہ باد چھٹنا شروع ہوگئے ہیں، تیرہ پارتیوں نے اپنی قیمت وصول کرکے ملک کو امریکا کی غلامی میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے، ہمارے رہبر نے ایبسووٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاوس میں لوٹوں کی منڈی لگی تھی، گزشتہ رات وہ لوٹے اپنے اصل مقام ٹوائلٹ پہنچ چکے ہیں، ہمارا مقابلہ لوٹوں سے نہیں ریاستی اداروں سے تھا، ہمارا مقابلہ الیکشن کمیشن سے تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب عوام جاگتی ہیں تو ان لوگوں کو روانہ ہونا پڑتا ہے، یہ تبدیلی نہیں انقلاب ہے، اب سندھ میں بھی لوگ یہ سیاہ بادل چھٹتے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے افسران سے کہتا ہوں اپنے عہدے انجوائے کرنا چاہتے ہو تو ظلم کرلو، اگر الیکشن میں پولیس گردی اور آر آ گردی کی گئی تو قوم معاف نہیں کرے گی، پنجاب اور سندھ پولیس سمجھ رہی ہے کہ بادشاہت آگئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی، اگر پولیس گردی اور آر آ گردی ہوئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومت میں آکر سارے قوانین تبدیل کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں ایک قانون ہوگا، آرٹیکل 148 کے تحت نچلی سطح تک اختیارات منتقل کریں گے، اب پنجاب نہیں سندھ کا بھی وزیر اعلی عمران خان کی مرضی سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں