سندھ کابینہ

سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 منظور کرلیا

کراچی(عکس آن لائن) سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 منظور کرلیاہے۔بدھ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، صوبائی مشیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 منظور کر لیا ،جس کے بعد سکسیشن سرٹیفکیٹ کے نئے قانون کے تحت نادرا کو براہ راست درخواست کی جاسکے گی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق بل کی منظوری کے بعد انتقال کرنے والے شخص کے ورثا کورٹ جانے کے بجائے نادرا جاسکیں گے، یہ بل اسمبلی میں متعارف کرانے کے بعد کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں