وزیراعلی سندھ

سندھ وسائل کے حساب سے ملک کا اہم صوبہ ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ وسائل کے حساب سے ملک کا اہم صوبہ ہے، تھر میں دنیا کا عظیم تر کوئلہ کے ذخائر ہیں، ملک کے توانائی کے وسائل سندھ کے تھر میں موجود ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جھمپیر کے ونڈ کوریڈور بھی توانائی کی پیداوار کیلئے بہترین ہیں، سندھ میں شمسی توانائی کے مختلف کوروڈور ہیں جس میں جامشورو، سکھر، جیکب آباد اضلاع شامل ہیں، سندھ کی سمندری پٹی بہت اہم ہے، کراچی میں 2 بندرگاہیں کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس صلاحیت سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے، ٹیرٹری ہیلتھ کیئر میں سندھ نے زبردست کام کیا ہے، نئے بجٹ میں ہیومن کیپیٹل میں زیادہ سرمایہ کاری کریں گے، ہیومن کیپیٹل کا مقصد اپنے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سسٹم اور دیگر اہم ٹیکنیکل شعبوں میں تربیت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں