مصطفی کمال

سندھ میں ہر شعبہ ابتری کا شکار ہے‘ مصطفی کمال

حیدر آباد (عکس آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر شعبہ ابتری کا شکار ہے حتیٰ کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک موجود نہیں جس کی وجہ سے35اموات ہوچکی ہیں‘ صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

یہ بات انہوں نے ہوم اسٹیڈ ہال حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ،صدر سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی ،راشد آرائیں ، اختر ایوب ، اللہ دین ، ندیم قاضی ، شعیب جعفری ، رضوان گدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات کا رونا رویا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات چھینے ہیں ، 2013ء میں ایم کیوایم اسی صوبائی حکومت میں تھی، گورنر آپ کا تھا ، آپ نے ایک دستخط سے یہ اختیارات خود دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ۔ صوبائی وزیر صحت کہہ رہی ہیں کہ کتے کو کچھ نہیں کہیں اپنے بچوں کو سنبھالیں اب تک سندھ میں کتے کے کاٹنے سے 35اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں