مراد علی شاہ

سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں، بلوچستان میں اکثریت حاصل کر چکے، مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن ) سابق وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں اکثریت حاصل کر چکی ہے،مسلم لیگ (ن)کے پاس لوگ نہیں تھے اسی لیے ناتجربہ کار کو سندھ کا صدر بنایا۔

خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنے والی جماعت نے انتخابات روکنے کیلیے سازش کی جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے انتخابات روکنے کی سازش ناکام بنا دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ ہی نہیں ہے، بلوچستان میں ہم اکثریت حاصل کر چکے ہیں جہاں لوگ پارٹی میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی اچھی نشستیں حاصل کرے گی، ٹارگٹ کر رہے ہیں اتنی سیٹیں حاصل کر سکیں کہ وفاق میں ہماری حکومت بنے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہوں گے۔سابق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بلوچستان میں نواز شریف ہوٹل سے باہر ہی نہیں نکلے بلکہ کمرے میں میٹنگ کی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بلوچستان میں لوگوں کے گھروں میں گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنے ہیں، مسلم لیگ (ن)کے پاس لوگ نہیں تھے اسی لیے ناتجربہ کار کو سندھ کا صدر بنایا، انہوں نے ایسے شخص کو صدر بنایا جس نے کبھی کونسلر کی سیٹ نہیں جیتی۔انہوں نے بتایا کہ 27 دسمبر 2023 کو پیپلز پارٹی الیکشن مہم کا آغاز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں