وفاقی وزیر ریلوے

سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، وفاقی وزیر ریلوے

لاہور (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں،ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے؟ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے، شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں