بے نظیرمعاونت کارڈ

سندھ میں بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوة کو عید سے قبل 2ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے

کراچی (عکس آن لائن) سندھ حکومت نے مستحقین زکوةکیلئے عیدپیکج جاری کردیا،بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوة کو عید سے قبل 2ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مستحقین زکوة کیلئے عیدپیکج جاری کردیا ،

پیکج بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو دیا جائے گا، محکمہ زکو و عشر سندھ نے عید پیکج کیلئے 18کروڑ روپے سے زائد جاری کردیے۔صوبائی وزیرسہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ 94ہزار934 بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو 18 کروڑ روپے سے زائد جاری کر دیئے ہیں،

مستحقین کو فی کس 2ہزار روپے جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوة سندھ نے رقم اکاﺅنٹس میں ٹرانسفرکردی ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر زکو کی تقسیم کو مزید آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں