شہباز گل

سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی،شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی، ٹیکس تخمینہ 128ارب تھا جبکہ سندھ حکومت صرف 105 ارب روپے ہی جمع کرسکی،سندھ کا پیسہ لوٹ کر ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا جاتا رہا ،بلاو ل زرداری کوٹیکس سے نہیں سندھ کو ملنے والے پیسےے مطلب ہے ۔

منگل کو اپنے بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی،گزشتہ سال سندھ حکومت نے ٹیکس128ارب کاتخمینہ رکھا تھا جبکہ سندھ نے 105 ارب روپے جمع کیا۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پنجاب میں ہم نے ٹیکس ہدف 27فیصد بڑھایا،سندھ کے پیسے لوٹ کر باہر بھجوائے گئے ،سند ھ کا پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتاتھا، سندھ میں وفاقی حکومت ترقیاتی کام کررہی ہے، کراچی سے ہمیں عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا،سندھ میں ہمارے منتخب نمائندے عوام کو جواب دہ ہیں ،سندھ کو جو پیسہ ملااس کا استعمال صرف غیر ضروری نجی دوروں کے لیے ہوتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو جب وفاق کی طرف سے پیسہ ملتا وہ کہاں کہاں خرچ ہوتا سب کوپتہ ہے اور بلاول زرداری الزام لگاتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس جمع نہیں کیا،بلاو ل زرداری کوٹیکس سے نہیں سندھ کو ملنے والے پیسے سے مطلب ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں