شفقت محمود

سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی، شفقت محمود

کراچی(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے، اگر سندھ حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی،سندھ حکومت میں اندرونی طور پر شدید اختلاف ہیں، کچھ لوگ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہے، ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہے،

مہنگائی کے کچھ مسائل ہیں، اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں.شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایسا سننے میں آیا ہے سندھ حکومت میں اندرونی طور پر شدید اختلاف ہیں، کچھ لوگ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ہیں، اس اختلاف کے باعث مراد علی شاہ کو تکالیف ہیں، اگر کوئی جمہوری طریقے سے حکومت کے خلاف ہوتا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، میری اطلاع کے مطابق سندھ کی حکومت گرانے کی بات نہیں ہوئی، اگر حکومت تبدیل ہوئی تو جمہوری طریقے سے ہوگی، جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔اس سے قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ جو لوگ یہاں موجود ہیں انہوں نے زندگی میں جستجو کی ہے جب اس مقام پر پہنچے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں انجینئرز کو اپنا مقام نہیں مل سکا، ہماری حکومت اس مسئلے کو سمجھتی ہے اور اس کو حل کرنے کی خواہشمند بھی ہے، اس حوالے سے بطور وزیر تعلیم میرے دائرہ اختیار میں جو ہوگا کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں