کراچی(عکس آن لائن)محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 48لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین فراہم کی جاچکی ہے، 18 نومبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 30نومبر تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، یہ مہم 30 نومبر تک جاری رہے گی، والدین اور شہریوں کی جانب سے تعاون قابل تحسین ہے۔اتوار کی تعطیل کے دن بھی ٹائیفائیڈ ویکسین مہم جاری رہے گی، سرکاری وبلدیاتی صحت مراکز اور نجی اسپتالوں میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے، انتظامیہ نے ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ
- چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن رہی