سمندری طوفان

سمندری طوفان ماہا شدت اختیار کر گیا، کیٹگری 3 میں تبدیل ہونے کا خدشہ

کراچی(عکس آن لائن ) بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود کیٹگری ون کا سمندری طوفان ماہا شدت اختیار کر رہا ہے جس کا کیٹگری 3 کے طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا گزشتہ 12گھنٹے سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو شدید طوفان کی صورت اختیار کرکےکل تک شمال مغرب کی جانب بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان ماہا میں 120 سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان میں بدل جائیں گی اور بعد میں یہ طوفان شمال مشرق میں بھارتی گجرات کی جانب رخ کرے گا۔کیٹگری ون کے سمندری طوفان ماہا کی شدت اختیار کرنے پر محکمہ موسمیات کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ 24 سے 36گھنٹے میں کیٹگری 3 کےطوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ماہا طوفان اس وقت کراچی سے 795 کلو میڑ دور جنوب میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ ماہا سے قبل طاقتور ترین سمندری طوفان کیار پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رخ کر گیا تھا لیکن طوفان نے 700 کلو میٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کر دی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں