ٹوکیو(عکس آن لائن) جاپان میں آنے والے سمندری طوفان ہاگی بِیس سے کئی علاقوں میں شدید نقصان پہنچا اور اس میں تاحال اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔جاپانی وزارتِ زراعت کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں آنے والے شدید طوفانوں سے فارمنگ، ماہی گیری اور جنگلات کو پہنچنے والا نقصان 1964ء میں ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے سمندری طوفانوں سے متعلقہ نقصانات کا یہ دوسرا سب سے بڑا حجم ہے۔
وزارت اِس وقت کسانوں کیلئے ایک امدادی منصوبہ ترتیب دے رہی ہے طوفان سے چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری ادارے بھی بْری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جاپانی وزارتِ صنعت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کو پہنچنے والا نقصان اکتوبر کے اختتام تک 4 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔