ہفتہ وارچھٹیوں

سمبڑیال:ہفتہ وارچھٹیوں کے دوران انتظامیہ کی ملی بھگت سے متعدد دکانیں کھل گئیں

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن) ہفتہ وارچھٹیوں کے دوران انتظامیہ ملی بھگت سے متعدد دکانیں کھل گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاک ڈاﺅن کے باعث ہفتہ وار 2چھٹیوں پرانتظامیہ کی ملی بھگت سے

سیالکوٹ وزیرآباد روڈبرلب سڑک سوتر وان ، منیاری، سینٹری ، پرنٹنگ اورپینٹ وغیرہ کی دکانیں آدھا شٹر کھول کر کام کررہے ہیں .

جبکہ بااثر شخصیات اپنی دکانوں کے مکمل شٹر کھل کر خرید وفروخت کررہے ہیں انجمن تاجراں کاکہنا ہے کہ حکومت

آدھا تیتر آدھا بٹیر نہ کرئے بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کسی تاجر سے ناانصافی نہ کرئے یا

تو ساری مارکیٹ کھول دی جائے نہیں تو غیر قانونی طورپر کھلنے والی دوکانوں کے مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں