سمبڑیال

سمبڑیال:غلط سمت سے آنے والے ڈیمپر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار22سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن)غلط سمت سے آنے والے ڈیمپر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار22سالہ نوجوان کو کچل ڈالا ،دوسرے حادثہ کے دوران کاراور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں مزید دونوجوان زخمی ، جاں بحق ہونے والے لڑکے کے لواحقین ،اہل دیہہ سمیت مقامی کالج کے طالب علموں کا نعش روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج ،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع نورپورسیداں (نند گڑھ) کا رہائشی تقریباً 22سالہ زین بٹ ولد ظہور احمد بٹ جو کہ تھرڈ ایئر کا طالب علم بتایا جاتا ہے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا CD/70 نمبری STN-789 پر اپنی ہمشیرہ کو مقامی کالج میں چھوڑنے کے بعد سمبڑیال آرہا تھا کہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ نزد یونیورسٹی یوٹرن کے قریب اچانک سامنے سے غلط سمت میں آنے والے تیز رفتار ڈیمپر ٹرک نمبرGZRD-143 نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ،اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین ، اہل دیہہ اورمقامی نجی کالج کے طالب علموں نے سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بلاک کر کے نعش روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کردیا جس سے دور دور تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورٹریفک جام ہوگی بعدازاں ڈی ایس پی سرکل سمبڑیال رضوان منظورچیمہ ، ایس ایچ اواقبال خاں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کروادی ، پولیس نے جائے حادثہ سے ڈیمپر ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔دریں اثناءموڑ سمبڑیال پر ٹریفک کے رونما ہونے والے دوسرے واقعہ میں موٹر سائیکل اورکار کے تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار محمد اسحاق اورشاہد نامی نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں