پرویز ملک

سلیکٹڈ ٹولے نے 18 ماہ کے دوران ملکی اثاثوں کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ‘پرویز ملک

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سچائی اور حقائق کی موجودگی میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، نااہلوں کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے،مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں اقتدار کے دوران سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس کے ذریعے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا جبکہ سلیکٹڈ ٹولے نے 18 ماہ کے دوران ان اثاثوں کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،نالائقوں-08 کے ٹولے نے 18 ماہ میں روزگار ،کاروباراور معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر دیاہے، پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے چینی بحران کے ذمہ دار وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے خسرو بختیار جہانگیر ترین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں