پرویز ملک

سلیکٹڈ عمران کشمیر کا سودا کر چکے ، نالائق حکمرانوں کے تمام اشاریے غلط ثابت ہورہے ہیں،پرویز ملک

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ جعلی حکمران کشمیر کا سودا کر چکے ہیں، سلیکٹڈ حکمرانوں کے تمام اشاریے غلط ثابت ہورہے ہیں ،

معیشت ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی،قرض لینے پر خودکشی کادعویٰ کرنیوالوں نے 18ماہ میں11 ہزار ارب قرض لیکر اپنی نالائقی ثابت کردی ،گیس بجلی پیٹرولیم مصنوعات سمیت عام آدمی کے استعمال کی اشیاآلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے نوکریاں دینے کی بجائے مزید 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے گیس، بجلی، ادویات میں دو سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے وزراسیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہے ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماو ¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کررتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، کرنل مبشر جاوید،میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں