پومپیو

سلیمانی کی ہلاکت پر یورپ مددگار ثابت نہیں ہوا، پومپیو

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی عراق میں ہلاکت کے معاملے میں یورپی اتحادیوں نے امریکا کی اتنی مدد نہیں کی، جتنا ان سے توقع کی جا رہی تھی۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے دنیا کے مختلف ممالک کے حکام سے بات کی۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں پومپیو نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ڈیڑھ دن کے دوران کئی ممالک کے رہنماں سے رابطے کیے اور انہیں بتایا کہ یہ کارروائی کیوں کی گئی۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ یہ گفت گو بہترین رہی، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے جس تعاون کی توقع کی جا رہی تھی، وہ امریکا کو نہ ملا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت کے احکامات جنگ روکنے کے لیے دیے گئے، کیوں کہ وہ امریکی مفادات پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں