سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق قرارداد منظور کر لی

نیویارک (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق

ایک قرار داد آخر کار منظور کر لی ہے۔ اس قرار داد کا مسودہ جرمنی اور بیلجیم نے پیش کیا تھا۔

اس پیش رفت کے بعد سلامتی کونسل کے ارکان میں ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

قبل ازیں روس اور چین نے یہ مسودہ ویٹو کر دیا تھا۔ اس سے پہلے روس کی جانب سے اسی سلسلے

میں پیش کیے جانے والے ایک متبادل مجوزہ منصوبے کو سلامتی کونسل کے ارکان کی حمایت حاصل

نہیں ہو سکی تھی۔ شام میں امداد کی ترسیل سے متعلق سابق مینڈیٹ جمعے کی شب اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں