سفری خدمات

سفری خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر90فیصد اضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر90فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جار ی اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 881ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 90فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو463ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اپریل میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 44ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں یکساں ہے۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2فیصد کی نمودیکھنے میں آئی۔مارچ میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 54ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں بڑھ کر55ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم 6ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.92ارب ڈالر تھاـ

اپنا تبصرہ بھیجیں