شماریات بیورو

سفری خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران سفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان کو 120.07 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران سفری خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی ابتدائی سہ ماہی میں سفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان کو 100.07 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو اتھا۔ اس عرصہ میں پرسنل ٹریول خدمات میں 20.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں