وزیر اعظم عمران خان

سفاک مودی سرکار نے بربریت کی انتہا کر دی ہے ، عمران خان

اسلام آباد ( عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈا کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے، جبکہ پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے ہفتے کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ا پنے بیان میں کہا کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈا کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ مسلمانوں پرتشدد کے حوالے سے میڈیا پرچلنے والی خبر کو بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں