سعودی عرب

سعود ی ولی عہد کو کرونا ویکسین لگنے کے بعد خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ویکسین لگوائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد کو ویکسین لگوائے جانے کے بعد چند گھنٹوں کے دوران ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوائے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے ولی عہد کی طرف سے ملک میں کرونا وبا پر قابو پانے کی کوششوں اور ویکسینوں کی فراہمی میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں