سعودی

سعودی ولی عہد کا شاہِ مراکش کو فون،زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارِتعزیت

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے مراکش میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سعودی عرب کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے گفتگو میں سعودی عرب کی جانب سے مراکش اور اس کے عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے متعلقہ سعودی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس الم ناک سانحے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری ریلیف اورانسانی امداد مہیا کریں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالی زلزلے میں کام آنے والے تمام مرحومین کی روحوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، غم زدہ خاندانوں کو صبرِجمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

اس کے جواب میں شاہ محمد ششم نے سعودی عرب کے ہمدردانہ مقف اور مشکل کی اس گھڑی میں محبت وانس پر مبنی برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں