اینٹنی بلنکن

سعودی عرب کے ساتھ تعلق بہت اہم ہے،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن اب بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مملکت کے امن کے دفاع کا پابند رہے گا۔بلنکن نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اہم ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات بڑے ہیں۔بلنکن کا یہ بیان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق وائٹ ہاس کی رپورٹ کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد سامنے آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں