حج و عمرہ

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات جاری کر دیں

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں بارش کا موسم ہے۔انہوںنے کہاکہ عمرے کیلئے مسجد الحرام کا رخ کرنے سے قبل زائرین موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ زائرین مسجد الحرام کے خارجی صحن میں پھسلن سے بچا والے چپل استعمال کریں۔ عمرہ زائرین مسجد الحرام آتے وقت چھتری ہمراہ رکھیں اور خواتین زائرین برساتی کا استعمال کریں۔

واضح رہے حرمین الشریفین انتظامیہ نے بھی مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔حرمین الشریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں