سعودی عرب

سعودی عرب کی مسجدِ اقصی میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب نے مسجدِ اقصی میں اسرائیلی فورسز کی بربریت اور وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسجد اقصی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی قابلِ مذمت ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی قبضے کو روکے۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے تشدد آمیز اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں