سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بند اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ عرب امن منصوبہ کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے،

جس کے تحت ایک 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔کابینہ نے سعودی ولی عہد کی غزہ کے حوالے سے ترکیہ، ایران، فرانس کی قیادت اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے ساتھ گفتگو کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں