جرمن

سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی میں توسیع کا امکان ہے،جرمنی

برلن (عکس آن لائن )جرمن دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے کی کسی بھی نئی درخواست کی منظوری 31 دسمبر 2021 تک نہیں دی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں دفتر خارجہ نے اس بارے میں کہاکہ اصولی طور پر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے کی کسی بھی نئی درخواست کی منظوری 31 دسمبر 2021 تک نہیں دی جائے گی۔ استنبول میں سعودی سفارت خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ پابندی 31 دسمبر 2020 تک کے لیے نافذ کر دی گئی تھی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں