سعودی عرب

سعودی عرب کا سوڈان کے متحارب فریقوں سے نئی جنگ بندی کا مطالبہ

خرطوم (این این آئی )سوڈان کی مسلح افواج اور سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف)کے درمیان مختصر مدت کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب نے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی معطلی کے باوجود جنگ بندی کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مملکت اور امریکا دونوں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی سرپرستی کر رہے ہیں اور دونوں ملٹری فورسز کے نمائندوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک رسائی میں آسانی پیدا کرنے کی ضرورت اور بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے دونوں فریقوں سے مطالبہ کر رہے ہیں وہ جنگ بندی کی تجدید کریں تاکہ تنازع کا پرامن حل نکانے کی کوشش کی جا سکے۔

عودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جدہ سوڈانی فریقین کے درمیان مذاکرات کی معطلی کے باوجود فوج اور ریپڈ سپورٹ کے وفود جدہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں کو جدہ اعلامیہ کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی ضرورت کی طرف متوجہ کیا اور کہا کہ دونوں فریقین 11 مئی کو طے پائے جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اور امریکا سوڈانی عوام کے ساتھ اپنی وابستگی پر قائم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں