سینیٹر فیصل جاوید

سعودی عرب کا دورہ اس بات کی ایک بار پھر عکاسی کرتا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی کتنی عزت افزائی ہے ، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ اس بات کی ایک بار پھر عکاسی کرتا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی کتنی عزت افزائی ہے۔ اپنے بیان انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ،وہ پاکستان کی پہچان ہیں ،دنیا سچے اور کھرے لیڈرز کی عزت کرتی ہے ، بلاول اور انکی پارٹی کی پہچان منی لانڈرنگ کرپشن دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے

انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریخی قرضوں میں لے جانے والے والے ملک کو اندھیروں میں لے جانے والے آج کس منہ سے بات کرتے ہیں ـ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو علامہ اقبال کے خودی کے نظریہ پر لے کر جا رہے ہیں ، خود مختاری کی طرف لے کے جا رہے ہیں ـ پاکستان کی دنیا بھر میں عزت نفس بڑھا رہے ہیں ـ انہوںنے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے سوائے اپنی جیبیں بھرنے کے کچھ بھی نہیں کیا ـ پوری دنیا میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں