گورنرپنجاب

سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، گورنرپنجاب

لاہور (عکس آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، ریاض حکومت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ وبا پر قابو پالیا گیا، وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،

احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ وبا بےقابو ہوئی تو طبی نظام پر پڑنے والا بوجھ ناقابل برداشت ہوگا ڈاکٹروں کی تجاویز کو سنجیدہ لینا ہوگا، حکومت اپنے وسائل کروناوائرس کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں