شادی

سعودی عرب میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر

ریاض(عکس آن لائن) سعودی عرب کی وزارت انصاف نے ملک بھر میں شادی کی کم سے عمر 18 سال مقرر کی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے ملک بھر کی عائلی عدالتوں اور نکاح خواں حضرات کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیاہ سے متعلق آئین کے آرٹیکل 16/3 پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے۔ نکاح خواں کو نکاح سے قبل اس امرکو یقینی بنانا ہوگا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں میں سے کسی کی عمر 18 سال سے کم نہیں، بصورت دیگر نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں