ترجمان طالبان

سعودی عرب سفارتخانہ کھولنے سے نہ ہچکچائے، ترجمان افغان حکومت

کابل (عکس آن لائن)افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے پیغام ہے کہ مکمل سیکیورٹی ہے، سفارتخانہ کھولنے سے نہیں ہچکچائے۔

ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ سفارتی مراکز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کر رہے ہیں، سیکیورٹی ماحول سازگار ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ چاہتے ہیں کوئی خوفزدہ نہ ہو، سفارت خانے پہلے کی طرح فعال ہوں، مختلف ممالک سفارتخانے پہلے کی طرح فعال کریں، قونصلر خدمات فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں