سینکڑوں شیشہ کیفے

سعودی عرب ، سو فیصد ٹیکس لگانے سے سینکڑوں شیشہ کیفے بند ہونے کاخدشہ

ریاض(عکس آن لائن) سعودی عرب میں شیشہ پر سو فیصد ٹیکس لگانے سے سینکڑوں کیفے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹویٹر صارفین نے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں کئی شیشہ کیفے گاہکوں سے خالی نظر آرہے ہیں۔ شیشہ پر سو فیصد ٹیکس لگانے کی وجہ سے متعدد کیفوں نے شیشہ فراہم کرنا بند کر دیا ہے، بعض کیفے مالکان ایسے بھی ہیں جو بند ہونے کے خدشے کے باعث پرانی قیمت پر شیشہ فراہم کر رہے ہیں جب کہ ٹیکس کی رقم خود ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت بلدیات نے تمام شیشے کیفوں پر سو فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس صرف شیشہ پر نہیں بلکہ کیفے میں فروخت ہونے والی تمام اشیا پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں