ایمبولینس کو راستہ

سعودی عرب ، ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والوں کا فوری چالان

ریاض (عکس آن لائن) ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والے یا ان کا تعاقب کرنے والے ڈرائیور اب فوری چالان سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایمبولینس کی گاڑیوں میں اب آئی پی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

آئی پی کیمروں کو براہ راست محکمہ ٹریفک پولیس کے سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ ایسے ڈرائیور جو ایمبولینس کو راستہ نہیں دیتے ان کے خلاف محکمہ ٹریفک کی جانب سے فوری کارروائی کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں ایمبولینسوں میں تجرباتی طور پر آئی پی کیمرے نصب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے محکمہ ٹریفک کے قانون کے مطابق ایمبولینس کو راستہ نہ دینا یا اس کا تعاقب کرنا سنگین ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر 900 ریال تک جرمانہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں