سعودی

سعودی عرب، بزنس وزٹ ویزا کے اجرا کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ریاض(عکس ان لائن)سعودی عرب کی سرمایہ کاری اورخارجہ امور کی وزارتوں نے الیکٹرانک طور پربزنس وزٹ ویزا (وزیٹر انویسٹر)کے اجرا کے لیے سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا یے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کومعیاری سروس کی فراہمی سعودی ویژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری کے حصول کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی ولی عہد کے متعارف کروائے جانے والے ویژن 2030 کا مقصد دنیا بھرمیں سرمایہ کاروں کے مزید طبقات کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا ہے۔وزارت سرمایہ کاری کے انڈرسیکریٹری محمد اباحسین نے انٹیگریٹڈ انویسٹر سروسز سے متعلق کہا کہ بزنس وزٹ ویزا وزیٹرانویسٹر کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں اور غیرملکی اداروں کے ملازمین کو الیکٹرانک وزٹ ویزا کیلئے درخواست دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویزا وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل طور پرجاری کرایا جا سکتا۔محمد اباحسین کے مطابق یہ سروس مشترکہ کوششوں اور وزارت خارجہ کے ساتھ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جسکا مقصد سرمایہ کاروں کو اضافی قدر اور مناسب خدمات فراہم کرنا ہے۔اس سے قبل سعودی وزارت برائے سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے فوری الیکٹرانک ویزا سے مستفید ہونے والوں کا زمرے بڑھا کر مزید کیٹگریز شامل کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں