محمد بن سلمان

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کل یونان کا دورہ کریں گے

ریاض(عکس آن لائن)سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کل(منگل کو) یونان کے دورے پر پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیراعظم سے ہوگی۔2018کے بعد سے یہ محمد بن سلمان کا کسی بھی یورپی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے دعوی کیا کہ توانائی، عسکری تعاون اور زیر سمندر ڈیٹا کیبل بچھانے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ یونان اور سعودی عرب کے مابین رواں برس مئی میں اتفاق ہوا تھا کہ یورپ سے ایشیا کو لنک کرنے کے لیے زیرِ سمندر ایک ڈیٹا کیبل بچھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں