واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ تہران کی حمایت یافتہ قوتوں کی دھمکیوں سے خودمختاری اور اپنی سرزمین کے دفاع میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزارت خارجہ کے دفتر میں خارجہ پالیسیوں کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو ایران کی حمایت یافتہ فورس کے حملوں کا سامنا ہے۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متاثر ہونیوالی عالمی سفارت کاری کی واپسی کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کو بحال کریں گے اور ہمیں سفارتکاری پر انحصار کرنا چاہیے،ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کو چین اور روس کی طرف سے جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشوں کا سامنا ہے مگر ہم چین اور روس کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے اپنے پیش روؤں سے بالکل مختلف روسی صدر ولادیمیر پوتین سے واضح طور پر کہتا ہو کہ وہ وقت ختم ہوگیا جب امریکا روس کے جارحانہ اقدامات کے تابع تھا۔یمن کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم سے یمن میں جنگ بندی کے اقدام کی حمایت کا اعلان کرتاہوں۔ انہوںنے یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مشترکہ بین الاقوامی تعاون کے اصول کی طرف واپسی کی اہمیت کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ ہم روس کے ساتھ START معاہدے کو بڑھانے پر اتفاق کیا مگر روسی صدر نے مجھ سے اتفاق نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک کے کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گا ، چینی وزارت خارجہ
- ایک چین کے اصول کی پاسداری پر عالمی برادری کا اتفاق ہے ، چینی وزارت خارجہ
- پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر
- چین کی سیاحتی صنعت تیز ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئی