اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔
سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں۔