میاں اسلم اقبال

سستے رمضان بازاروں سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں’ میاں اسلم اقبال

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں ،ساڑھے 5ارب روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں ،رمضان بازاروں میں رش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں لوگوں کو معیاری اشیا سستے داموں مل رہی ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے میں مصروفیات کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے اور چینی 65 روپے فی کلو مل رہی ہے، حکومت نے سستے آٹے کی فراہمی پر240کروڑ روپے کی سبسڈی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سبزیاں اور پھل کھلی مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخ پر دستیاب ہیں اور رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشوی اور دیگر خلاف ورزیوں پربلاامتیاز ایکشن کیا جارہا ہیعوام کا حق چھیننے والوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں عام آدمی کے حق کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں