پی سی بی

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،آفیشلز تقرری کیلئے پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

لاہور(عکس آن لائن) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آفیشلز کی تقرری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔10سال بعد پاکستان میں ہونے والی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفر ی کی تقرری کا امکان رواں ہفتے ہوسکتاہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ یہ ٹیسٹ میچز 11دسمبر کو راولپنڈی اور 19دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہیں۔ذرائع کیمطابق پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد پی سی بی نے راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول میچز کے لیے اپنی تیاریوں میں تیزی لانا شروع کردی ہے، مارکیٹنگ شعبے کے لوگ اس سیریز کو ہر لحاظ سے نفع بخش بنانے کے لیے متحرک ہوچکے، گراونڈز اور وکٹوں کی تیاری کے لیے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سطح فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی ابتدائی میٹنگز کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہوگا۔ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس ٹیسٹ سیریز کے لیے صحافیوں کی ایکریڈیشن کا بھی آغاز کردیاہے۔ ٹیسٹ میچز کے دوران شائقین کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت نہایت کم رکھنے کے ساتھ بعض انکلوژرز فری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں