بھارتی ٹیم

سری لنکا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز بھارتی ٹیم کے جولائی میں ٹور کیلئے خطرہ بننے لگے

کولمبو(عکس آن لائن)سری لنکا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز بھارتی ٹیم کے جولائی میں ٹور کیلئے خطرہ بننے لگے۔چند روز قبل صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے محدود اوورز کے میچز کیلیے جولائی میں ٹیم سری لنکا بھیجنے کا اعلان کیا تھا، وہاں پر حالیہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اصافہ ہوا ہے، گزشتہ روز بھی 2624 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ پہلے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کو صرف ایک ہی وینیو تک محدود رکھنے اور تمام مقابلے بند دروازوں کے پیچھے کرانے کا اعلان کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں