جواری گرفتار

سرہالی کلاں کھیتوں میں جوا کھیلنے والے چار جواری گرفتار،40ہزارنقدی، تاش کے پتے بر آمد

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) سرہالی کلاں کھیتوں میں جوا کھیلنے والے چار جواری گرفتار، دو فراد، 40ہزار روپے نقدی، تاش کے پتے بر آمد، محمود احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے زیر نگرانی سب انسپکٹر محموداحمد نے خفیہ اطلاع پر مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں سرہالی کلاں میں چھاپہ مار کر تاش کے پتوں پر کھیتوں میں جوا کھیلنے والے چار جواریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو جواری رمضان اور راشد عرف کلیاں موقع سے فرار ہو گئے، گرفتار ہونے والے جواریوں میں محمدفیصل میو ، صادق شاہ ، حاضر خاں میو ، ضیا الرحمن خان شامل تھے، گرفتار ہونے والے جواریوں کے قبضہ سے داﺅ پر لگی رقم 40ہزار روپے نقدی، تاش کے پتے ودیگر سامان بر آمد کرکے سب انسپکٹر محمود احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں