سرگودہا یونیورسٹی

سرگودہا یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی پہلا سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا

سرگودھا(عکس آن لائن)سرگودہا یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی پہلا سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔جن میں طالبات بازی لے گئیں۔زرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے بی اے /بی ایس سی پہلا امتخان 2020 کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا کی ریگولر طالبہ ثنارحمان رول نمبر 755نے664نمبر لے کر بی اے اور بی ایس سی میں مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج کے مطابق بی اے میں پائنیر سائنس کالج بھلوال ضلع سرگودھا کی ریگولر طالبہ فاریہ مختار رول نمبر2035نے 632نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپیرئیر کالج آف کامرس سرگودھا کے ریگولر طالب علم میثم عباس رول نمبر 1158نے624نمبر لے کر بی اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ ضلع سرگودھا کی پرائیویٹ طالبہ طلعت رباب رول نمبر 10432نے 620نمبر لے کر بی اے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا کی ریگولر طالبہ ثنارحمان رول نمبر 755 نے664نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج آف سائنس نوشہرہ ضلع خوشاب کی ریگولر طالبہ جمیلہ ملک رول نمبر 4686نے646نمبر لے کر بی ایس سی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کالج آف سائنس بھلوال ضلع سرگودھا کی ریگولر طالبہ بشریٰ ظفر رول نمبر 2354نے 642نمبر لے کر بی ایس سی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتیجہ کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سرگودہایونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد تھے جہنوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ و طالبات میں نقد انعامات، میڈلز اور میرٹ سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔جس سے قبل کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی نے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں